نیو یارک (پاک ترک نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ، پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلسل کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، عالمی منڈی میں مسلسل کم ہوتی قیمتوں کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
برینٹ کروڈ فیوچر 8 سینٹ کمی کے بعد 77.12 ڈالر جبکہ یو ایس کروڈ آئل 13 سینٹ کمی کے بعد 72.19 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔