گیس چوری کریک ڈاؤن: مزید182 گیس کنکشن منقطع، 1 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ملک بھر میں گیس چوری کریک ڈاؤن جاری ہے اور پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید182 گیس کنکشن منقطع کردیئے گئے جبکہ1 کروڑ 7 لاکھ کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید182گیس کنکشن منقطع کردیے.جبکہ 1 کروڑ 7 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع کیے جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 3گیس کنکشن منقطع گئے۔بہالپور میں غیر قانونی استعمال پر 9 گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔
ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4گیس کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 9گیس کنکشن منقطع کیے گئے.ٹیم نے 3لاکھ 16 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔راولپنڈی میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔ٹیم نے 1لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے
سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 123کنکشن منقطع کیے اور85لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے.گجرات میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔
ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 1گیس کنکشن منقطع کیا. فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر ایک کنکشن منقطع کیے 32ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔مردان میں کاروائی کے دوران 20گیس کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ 13لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔گوجرانوالہ میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشن منقطع کیے گئے۔ٹیم نے 80 ہزراسے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More