متحدہ عرب امارات میں مسلسل تیسرے ماہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

ابوظہبی(پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای )میں مسلسل تیسرے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے رواں ماہ کے لیے سپر پیٹرول کی قیمت 3.14 سے بڑھا کر 3.42 درہم فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 2.95 سے بڑھا کر 3.40 کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یو اے ای میں مسلسل تین ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ قیمت کا گزشتہ برس ستمبر سے موازنہ کیا جائے تو یہ ایک بڑا اضافہ ہے۔یہ فیصلہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں پھر سے اضافہ شروع ہونے کے باعث کیا گیا تھا جو تاحال جاری ہے۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وبا کی وجہ سے 2020 میں پیٹرول کی قیمتوں کو منجمد کر دیا تھا لیکن مارچ 2021 میں پیٹرول کی قیمتوں میں ماہانہ کی بنیاد پر تبدیلی کو بحال کردیا گیا۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی توانائی کی وزارتوں نے اپریل میں مشترکہ طور پر رواں سال کے آخر تک اپنی تیل کی پیداوار رضاکارانہ طور پر کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سعودی عرب اپنی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل جب کہ متحدہ عرب امارات ایک لاکھ 44 ہزار یومیہ کمی کرے گا تاکہ قیمتوں میں توازن لایا جا سکے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More