غزہ کی بحالی میں 80 سال لگ سکتے ہیں،اقوام متحدہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اتنی تباہی ہوچکی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ملبے کا ڈھیر بن جانے والے غزہ کی بحالی میں 80 سال لگ سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ نے اسرائیلی جارحیت سے غزہ کی تباہی کی سنگینی سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہ غزہ میں اتنی تباہی ہوچکی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ملبے کا ڈھیر بن جانے والے غزہ کی بحالی میں 80 سال لگ سکتے ہیں۔غزہ کی تعمیر نو میں 40 بلین ڈالر کی لاگت آئے گی۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نو ماہ کے عرصے میں غزہ کی آبادی میں غربت 38.8 سے بڑھ کر سنہ 2023 کے اواخر میں 60.7 فیصد تک پہنچ چکی تھی جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ متوسط طبقے کا بڑا حصہ خطِ غربت سے نیچے جا رہا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیل حماس تنازع ماضی کی رفتار سے برقرار رہا تو غزہ کے تباہ شدہ مکانات کی تعمیر کا مرحلہ اگلی صدی تک طویل ہو سکتا ہے اور غزہ کی پٹی کے تباہ حال مکانات کی تعمیرِ نو میں 80 برس کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
یاد گزشتہ برس 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر مہلک حملوں کے بعد سے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں لگ بھگ 80 ہزار گھر تباہ ہو چکے ہیں اور 30 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے جب کہ اس سے کئی گنا زخمی ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More