پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، سربراہ حماس

دوحہ(پاک ترک نیوز) حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے۔
مجلس اتحاد امت پاکستان کے زیراہتمام اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں حرمت اقصیٰ کانفرنس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو جنگ رک سکتی ہے، پاکستان سے ہمیں بہت سی امیدیں ہیں پاکستان اسرائیل کو پسپائی پر مجبور کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت اسرائیل کے جدید ترین ہتھیاروں کو تباہ کررہے ہیں ، ہمیں امید ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے اسرائیل اپنے ناپاک ارادوں میں ناکام ہوگا۔
اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ دنیا میں مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن یہودی ہیں ، اس جنگ میں ہمارے بیس ہزار بچے عورتیں اور مرد شہید ہوچکے ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More