عام انتخابات : ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز قائم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) کل ہونیوالے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
مردوں کیلئے 25 ہزار 320، خواتین کیلئے 23 ہزار 952 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 41 ہزار 403 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر 50 ہزار 944 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، پنجاب میں مردوں کیلئے 14 ہزار 556، خواتین کیلئے 14 ہزار 36 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ صوبے میں مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 22 ہزار 352 ہے۔
سندھ میں مجموعی طور پر 19 ہزار 6 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، سندھ میں مردوں کیلئے 4 ہزار 443، خواتین کیلئے 4 ہزار 313 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں ۔سندھ میں مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 10 ہزار 250 ہے۔
خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 15 ہزار 697 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، خیبرپختونخوا میں مردوں کیلئے 4 ہزار 810 جبکہ خواتین کیلئے 4 ہزار 286 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں ۔خیبرپختونخوا میں مردوں اور خواتین کیلئے 6 ہزار 610 مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں ۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں مجموعی طور پر 5 ہزار 28 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، بلوچستان میں مردوں کیلئے ایک ہزار 511، خواتین کیلئے ایک ہزار 317 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 2 ہزار 200 ہے۔
یاد رہے کہ کل 8 فروری بروز جمعرات ملک بھر میں عام انتخابات ہورہے ہیں ، پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، پولنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More