غار ثور ،غار حرا اور جبل نور کو جلد زائرین کیلئے کھول دیا جائے گا

 

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ غار ثور ،غار حرا اور جبل ن ور کو جلد زائرین کیلئے کھول دیا جائے گا ۔
اس حوالے سے سعودی ہیریٹیج اتھارٹی کے مشیر اور سعودی ضیوف الرحمٰن پروگرم کی خدمت کے اقدامات کے جنرل نگران عبدالرحمن بن جصاص نے کہا کہ غار ثور، غار حرا اور جبل نور کو ضروری اقدامات مکمل کرنے کے بعد جلد زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ دیگر تاریخی مقامات کے لیے بھی ڈیزائن طلب کر لیے گئے ہیں ۔حدیبیہ امن معاہدہ، مسجد بیعہ اور بئر طویٰ کو بھی نئے انداز سے تیار کیا جائے گا۔ ان مقامات کو بھی زائرین کے لیے تیار کیا جائے گا۔ تقریبا 7500 سے زائد مقامات کا سروے مکمل ہو چکا ہے جن میں زیادہ تر شہری علاقوں میں ہیں۔ سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی تعلیمی و ثقافتی علوم کی تنظیم ’’یونیسکو‘‘ نے 12 غیر محسوس ورثہ کے علاقوں کو رجسٹرڈ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرفات کے علاقے میں ایسے تاریخی مقامات ہیں جو مستقل نمائش کے لیے موزوں ہیں۔ حج کے موقع پر ہرسال حجاج کی بہت بڑی تعداد عرفات آتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More