وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان گلبر خان نےملاقات کی۔
وزیرِ اعظم نے گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژنز میں دانش اسکول تعمیر کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیرِ اعظم نے گلگت بلتستان کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ کمیٹی گلگت بلتستان کو درپیش تمام مسائل پر مشاورت کے بعد اپنی سفارشات پیش کرے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں غریب و نادار گھرانوں سے تعلق رکھنے والے بچوں اور بچیوں کیلئے دانش اسکول قائم کر رہے ہیں۔
دانش اسکول بچوں کو بین الاقوامی معیار کی اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ رہائش کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔گلگت بلتستان کے لوگوں کی ترقی، انہیں صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں سیاحت کی وسیع استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے سفارشات مرتب کرکے پیش کی جائیں۔گلگت بلتستان میں عطاآباد اور ہارپو پن بجلی منصوبے کی تکمیل پر کام کہ رفتار کو تیز کیا جائے۔گلگت بلتستان میں شمسی توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کیا جائے۔
ملاقات میں وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں گلگت بلتستان میں تعلیم، صحت اور سیاحت کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی. اجلاس کو گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کی جانب سے عطاآباد اور ہارپو میں پن بجلی کے دو منصوبوں پر جاری کام کی پیش رفت کے بارے آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے گلگت بلتستان میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی. وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ نلتر ایکپریس وے کی تعمیر کا کام مکمل ہو گیا ہے جو علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گی.
وزیرِ اعظم نے گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی اور شمشی توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More