گوگل کا یکم دسمبرسےغیر فعال جی میل اکائونٹس بند کرنے کا فیصلہ

کیلیفورنیا(پاک ترک نیوز) سرچ انجن گوگل نے یکم دسمبر سے غیر فعال جی میل اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔یہ فیصلہ سیکیورٹی سے متعلق کسی بھی مسئلے سے بچنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔
سرچ انجن گوگل نے غیر فعال جی میل اکاؤنٹس کو یکم دسمبر کے بعد بالترتیب بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیک اپ ای میل رکھنے والے صارفی کو جی میل اکاؤنٹس بند کرنے سے قبل وارننگ ای میل بھیجی جائیں گی۔
غیر فعال جی میل اکاؤنٹس ہیکنگ، فشنگ یا اسپیم کا شکار ہو جاتے ہیں کیونکہ انہیں نئی خصوصیات اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنا مشکل ہوتا ہے۔
وہ اکاؤنٹس اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے جو یوٹیوب چینل یا ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے منسلک ہوں۔
صارفین کو اپنے جی میل اکاؤنٹ کو بند ہونے سے روکنے کے لیے 2 سال میں ایک بار لازم کوئی ایکٹیویٹی کرنا ہو گی جیسے ای میلز پڑھنا، تلاش کرنا یا اسی طرح کی دوسری ایکٹیویٹی۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More