سرکاری ملازمین کو عیدالاضحی پر 28جون سے 2جولائی تک چھٹیاں ملنے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) سرکاری ملازمین کو 28جون سے 2جولائی تک عیدالاضحی کی تعطیلات ہونے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے 29 جون کو عیدالاضحی ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔حتمی احکامات ذی الحج کی چاند کی رویت کے بعد حکومت جاری کرے گی اور ذی الحج کے چاند کی رویت کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔اگر عیدالاضحی 29 جون کو ہوتی ہے تو پھر سرکاری ملازمین کو بروز بدھ 28 جون سے 2 جولائی 2023ء تک پانچ چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
19جون کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، پہلی ذی الحج 20جون کو ہوگی اور عیدالاضحی 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع ابر آلود بھی ہوگا، غروب آفتاب 7بجکر 24 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 34گھنٹے 13منٹ ہوگی۔
کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 80منٹ ہے جبکہ چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More