اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت کی جانب سے سرکاری حج اسکیم کے تحت فی حاجی گیارہ لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ کو 2024 ء کی حج پالیسی منظوری کے لئے بھیج دی گئی ہے، ڈالر کا بوجھ کم کرنے کے لئے اسپانسر شپ اسکیم آئندہ برس بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئندہ برس 2024ء میں حج پر اٹھائیس کروڑ ڈالر خرچا ہو گا اور دس ہزار عازمین اسپانسر شپ اسکیم کے تحت حج ادا کر سکیں گے، اس اسکیم کے تحت حج اخراجات کیلئے رقم ڈالروں میں وصول کی جائے گی۔