حکومت کا سی پیک منصوبوں اور چینی ورکرز کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت کا سی پیک منصوبوں اور چینی ورکرز کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی بی کو سی پیک منصوبوں کیلئے 20کروڑ روپے مزیدجاری کیے جائیں گے ، وزیراعظم کی توثیق کے بعد اضافی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
چینی انجینئرز پر حالیہ دہشتگردانہ حملہ کے بعد سکیورٹی مزید سخت کرنے کافیصلہ کیا گیا، پاکستان دشمن انٹیلی جنس ایجنسیز سی پیک منصوبوں کوسبوتاژ کرنے کے درپے ہیں، اضافی فنڈز سے پاکستان دشمن انٹیلی جنس ایجنسیزکے منصوبوں کو کائونٹر کیا جائے گا۔
واضح رہے وزیراعظم نے چینی انجینئرز اور ورکرز کی سکیورٹی یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی ہے۔
یادرہے 26مارچ کو خیبرپختونخوا کے شہر بشام کے قریب چینی انجینئرز کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 5چینی باشندے جان کی بازی ہار گئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More