وزیرِ اعظم شہباز شریف سے گورنر اور وزیراعلی بلوچستان کی ملاقات

کوئٹہ (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں گورنر بلوچستان نے وزیرِ اعظم کی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی پر انکا شکریہ ادا کیا. گورنر بلوچستان نے وزیرِ اعظم کو صوبے کے انتظامی امور اور امن و امان کی صوتحال سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں وزیرِ اعلی بلوچستان نے وزیرِ اعظم کو صوبے کے انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
قبل ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے کیلئے کوئٹہ پہنچے۔کوئٹہ پہنچنے پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
وفاقی وزراء جام کمال خان، اعظم نذیر تارڑ سردار اویس خان لغاری، عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے ۔
وزیرِ اعظم سے کوئٹہ میں بلوچستان کی کابینہ اور ارکانِ پارلیمان ملاقات کریں گے۔وزیرِ اعظم کوئٹہ میں بلوچستان کے کسانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی اور بلوچستان حکومت کی جانب سے ایک تاریخی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More