اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت نے پی آئی اے میں فروخت کے بعد حصص برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے )میں حصص برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ فروخت کے بعد قیمت میں اضافے سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔
نجکاری کمیشن کے سیکرٹری عثمان باجوہ نے اسلام آباد میں ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ 10 دنوں میں حتمی بولی کی تاریخ طے کرنے کا ارادہ ہے۔
نجکاری کمیشن چھ شارٹ لسٹ گروپوں کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز میں کم از کم 51 فیصد حصص پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
پی آئی اے ایئر لائنز تقریباً دو دہائیوں میں منافع کمانے میں ناکام رہی ہے۔
یہ فروخت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ بیل آؤٹ کے لیے متفقہ اقتصادی اصلاحات کرنے کے حکومت کے ہدف کی جانب ایک قدم ہے۔ ایئر لائن کو فروخت کرنے کی پچھلی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔