سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 74 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

کراچی(پاک ترک نیوز) وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے اگلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس دوبارہ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، سٹاک مارکیٹ میں 2120 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 74 ہزار 917 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 208 پوائنٹس اضافے کیساتھ 72 ہزار 797 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More