ایتھنز (پاک ترک نیوز) یونانی جزیرے لیسبوس کے قریب کشتی ڈوبنے سے چار افراد ہلاک، 18 کو بچا لیا گیا۔
یونانی حکام کے مطابق، یونانی جزیرے لیسبوس کے قریب پناہ کے متلاشی افراد کی کشتی الٹنے سے 4افراد ہلاک اور 18 دیگر کو بچا لیا گیا۔
ہیلینک کوسٹ گارڈ نے کہا کہ ایک گشت نے بحیرہ ایجین میں 22 افراد کو ریسکیو کیا گیا تاہم ان میں سے چار ہلاک ہو چکے تھے ۔
زندہ بچ جانے والوں کو لیسبوس کے مرکزی شہر مائیٹیلین منتقل کر دیا گیا۔
یونان کی جانب سے سرکاری طور پر بچ جانے والے افراد کی حالت کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں ۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زندہ بچ جانے والوں میں یمنی، فلسطینی اور صومالی شامل ہیں۔