انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ترک دنیا پر اسرائیل کے خلاف متحد آواز اٹھانے پر زور دیا ہے اور کہا کہ ترک دنیا کے اپنے تمام بھائیوں سے غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف زیادہ سے زیادہ آواز بلند کرنے اور اس ظلم کے خاتمے کے لیے مزید ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔
ترک ریاستوں کے قانون ساز ترک پارلیمنٹ میں ترک ریاستوں کی پارلیمانی اسمبلی کے قومی دفاعی کمیشن کے اجلاس کے لیے بلائے گئے میں وزیر خارجہ ہاکان فیدان کاکہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد ترکیہ کی دنیا کو اسرائیل کا مقابلہ کرنے میں تعاون پر قائم رہنے کے لیے کیا گیا ہے ۔
ہاکان فیدان نے اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران اسرائیل کی طرف سے جاری جارحیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں ترک دنیا کے اپنے تمام بھائیوں سے غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف زیادہ سے زیادہ آواز بلند کرنے اور اس ظلم کے خاتمے کے لیے مزید ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔
فدان نے غزہ میں پائیدار امن کے لیے فلسطینی ریاست کو ضروری تسلیم کرتے ہوئے "دو ریاستی حل” کی وکالت کی، مغربی خاموشی اور محصور علاقے میں انسانی بحران پر "ناکافی” بین الاقوامی ردعمل پر تنقید کی۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے سے کر اب تک غزہ میں تقریباً 35,600 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔