تل ابیب (پاک ترک نیوز) حماس کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے ۔
حماس کا کہنا ہے کہ اس نے وسطی اسرائیل میں تل ابیب کے علاقے میں ایک "بڑا” راکٹ حملہ کیا ہے
اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حماس کی جانب سے فائر کئے گئے کئی راکٹوں کوفضائی دفاعی نظام نے روک لیاہے ۔
حماس کے راکٹوں حملوں کے کئی گھنٹوں بعد فلسطینی صحت اور شہری حکام نے بتایا کہ جنوبی غزہ کے شہر رفح کے ایک علاقے پر اسرائیلی حملے میں 75فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، جہاں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے کہا کہ ہلاک شدگان میں سے بہت سے لوگ تل السلطان کیمپ میں خیموں میں مقیم تھے، انہوں نے مزید کہا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔