حماس اسرائیل کشیدگی ، چین نے مشرق وسطیٰ میں 6 بحری جنگی جہاز تعینات کر دیئے

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چینی وزارت دفاع نے حماس اسرائیل کشیدگی میں اضافے کے بعد مشرق وسطیٰ میں اپنے 6 بحری جنگی جہاز تعینات کر دیئے۔
چینی ٹاسک فورس عمان کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے بعد نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔
برطانوی میڈیا نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر مشرق وسطیٰ میں چین کی جانب سے 6 بحری جنگی جہاز تعینات کرنے کو انتہائی غیر معمولی پیش رفت قرار دیتے کہا ہے کہ جہازوں میں ٹائپ 052 ڈی گائیڈڈ میزائل ڈیسٹرائر زیبو، فریگیٹ جِنگ زہو اور سپلائی شپ چِنڈاہو بھی شامل ہیں۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جہازوں کی کمانڈ رواں ماہ کے آغاز میں 45 ویں ایسکارٹ ٹاسک فورس کے حوالے کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ امریکا 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کی مدد کیلئے اپنا جنگی بحری بیڑا یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ اور اس سے منسلک جنگی گروپ کوپہلے ہی مشرق وسطیٰ میں تعینات کرچکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More