حماس۔ اسرائیل جنگ۔ ڈالر تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

نیویارک(پاک ترک نیوز)
– حماس ۔ اسرائیل جنگ کے بعد امریکی ڈالر تین ماہ سے زیادہ کی کم ترین سطح پرآ گیا ہے۔ کیونکہ سرمایہ کاروںکا خیال ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں ترقی کی رفتار کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔
امریکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق یو ایس ریٹ فیوچرز مارچ میں ریٹ میں کمی کے 33 فیصد امکان کو دیکھتے ہوئے قیمتوں کا تعین کر رہے تھے۔ جو مئی میں تقریباً 65 فیصد تک بڑھ گیا تھا۔ڈالر کی مشکلات اس وقت بڑھ گئیں جب رواں ہفتے کے تین دنوں میں یہ منفی رجحان 21 فیصداور تقریبا 50 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
امریکی ڈالر کی عالمی منڈی میں قیمت میں کمی کوامریکی وفاقی خزانہ(فیڈ)کے گورنر کرسٹوفر والر کے آنے والے مہینوں میں ممکنہ شرح میں کمی کا عندیہ دینے اور حماس ۔اسرائیل جنگ کے بعد دیکھنے میں آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہےکہ اگر افراط زر میں کمی جاری رہی تو مزید کئی مہینوں تک تین مہینے، چار مہینے، پانچ مہینے ہم پالیسی ریٹ کو صرف اس لیے کم کرنا شروع کر سکتے ہیں کہ افراط زر کم ہے۔
ڈالر انڈیکس، جو چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں اس کی قدر کی پیمائش کرتا ہے، 102.60 تک گر گیا، جو اگست کے وسط کے بعد سب سے کم ہے۔ یہ آخری بار 0.3 فیصد گر کر 102.82 پر تھا۔ انڈیکس نومبر میں 3.6 فیصد کے نقصان کے راستے پر ہے۔ جو ، نومبر 2022 کے بعدڈالر کی بدترین کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More