حماس نے غزہ کی سرحد پر اسرائیلی حملہ پسپا؛ ٹینک اور 2 بلڈوزر تباہ

کراچی(پاک ترک نیوز) حماس کی جانب سے غزہ سرحد کے پاس اسرائیلی حملے کو پسپا کردیا ،حماس نے اسرائیلی فوج کے 2 بلڈوزر اور ایک ٹینک تباہ ہوگئے۔
عالمی میڈیا نے تصدیق کی کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکرونگ القسام بریگیڈز اور اسرائیلی فوج کے درمیان خان یونس کے سرحدی علاقے میں زمینی جھڑپ ہوئی جس اسرائیلی فوجیوں کو اپنی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہونا پڑا۔
حماس کے عسکری ونگ نے اسرائیلی فوج کے غزہ میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی۔ حماس کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ کی سرحد پر خان یونس کے قریب اسرائیلی زمینی حملے کو پسپا کر دیا ہے جبکہ اسرائیل نے بھی ایک فوجی ہلاک اور تین دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ اور تل ابیب کے درمیان آہنی باڑھ کی مرت کے لیے جانا چاہتی تھی اس دوران اسرائیلی فوج کا ٹینک حماس کے عسکری ونگ کے زد میں آگیا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی کی جانب سے غزہ پر حملے کا آج 16 واں روز ہے اور اس عرصے میں غزہ کے شہدا کی تعداد 4 ہزار 700 سے تجاوز کرچکی ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے مطابق شہدا میں 40 فیصد معصوم بچے شامل ہیں اور 16 ہزار افراد زخمی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More