لاہور(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف تین ماہ بعد وطن واپس پہنچ گئے۔مسلم لیگی رہنما حمزہ شہباز رات گئے وطن واپس پہنچے اور سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن روائے ہوئے۔
حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے جبکہ وہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں میں بھی شریک ہوں گے۔
یاد رہے کہ حمزہ شہباز 3 ماہ قبل 14 دسمبر کو نجی دورے پر بیرون ملک روانہ ہوئے تھے اور پھر انہوں نے لندن اور امریکہ میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارا۔