حارث رئوف انگلینڈ انجری کا شکار ،انگلینڈ کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک

کولکتہ(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولرحارث رئوف انجری کا شکار ہو گئے ،انگلینڈ کیخلاف میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ۔
فاسٹ بائولر نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران پسلی میں تکلیف کی وجہ سے میدان چھوڑ کر چلے گئے تھے، میچ کے اختتام پر حارث کے مقامی اسپتال میں ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔فاسٹ بولر حارث رؤف کی انجری کے باعث پلئینگ الیون میں شمولیت کے امکانات کم ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران فاسٹ بولر دوسرے مہنگے ترین بائولر ثابت ہوئے تھے انہوں نے 10 اوورز میں 85 رنز لٹائے تھے۔
قبل شاداب خان پہلے ہی جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران کنکش کا شکار ہوئے تھے جبکہ انکی بھی انگلینڈ کے خلاف میچ میں شرکت غیر یقینی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات تاحال موجود ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر قومی ٹیم کا پانچواں نمبر ہے تاہم سیمی فائنل میں جانے کے لیے گرین شرٹس ایک فتح کی دوری پر ہیں۔
پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے یہ دعا کرنا ہوگی کہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ میں سری لنکا کو فتح ملے، اگر کیویز جیتے تو پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More