کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی انجری کے باعث لنکن پریمئیر لیگ کےفائنل سے باہرہو گئے ۔
ڈمبولا اورا کی نمائندگی کرنے والے قومی پیسر حسن علی گال ٹائٹنز کے خلاف پلے آف میچ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوئے، جس کے بعد انکی ٹورنامنٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر حسن علی نے مداحوں کو انجری کی اطلاع دیتے ہوئے تصدیق کی کہ میچ کے دوران لگنے والی چوٹ کے بعد انکی سرجری ہوئی ہے۔ٹورنامنٹ کا اختتام میرے لیے اچھے انداز میں نہیں ہوا تاہم میں ایونٹ کے کچھ بہترین لمحات کو یاد کرنا چاہوں گا جبکہ مجھے فوری طبی امداد فراہم کرنے پر ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ حسن علی نے فینز سے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست بھی کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حسن علی کی ٹیم ڈمولااورا نے گال ٹائٹنز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔