لاہور(پاک ترک نیوز) قومی فاسٹ بائولر حسن علی کو آئرلینڈ کیخلاف ناقص پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی اپنی کاؤنٹی کرکٹ کی ذمہ داری دوبارہ شروع کرسکتے ہیں، انہیں حارث رؤف کے بیک اَپ کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا جو اب مکمل فٹ ہیں۔
فاسٹ بولر انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ میں وارکشائر کی نمائندگی کریں گے۔یاد رہے کہ قومی ٹیم کے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان انگلیںڈ کے خلاف سیریز کے دوران متوقع ہے۔
آئرلینڈ کیخلاف سیریز کے دوران فاسٹ بولر حسن علی کو موقع دیا گیا تھا تاہم کمزور آئرش بلےبازوں سے 3 اوورز میں 42 رنز کھائے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کرسکے تھے۔
ورلڈکپ اسکواڈ میں فاسٹ بولر کی شمولیت پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’وہ بلکل فارم میں نہیں انکی جگہ نوجوان محمد علی یا عامر جمال کو موقع دیا جانا چاہیے تھا‘‘۔