حسن ، حسین نواز احتساب عدالت میں پیش، دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔
احتساب عدالت میں حسن نواز اور حسین نواز العزیزیہ ، فلیگ شپ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں عدالت میں پیش ہوئے۔ جج ناصر جاوید رانا نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ان کی حاضری لگانے کی ہدایت کی۔
احتساب عدالت نے 2017 سے مسلسل غیرحاضر رہنے پر حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا تھا۔ احتساب عدالت نے سرینڈر کرنے کے لیے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ معطل کر رکھے تھے۔
حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 12 اکتوبر کو سیاسی انتقام کا آغاز ہوا۔ مجھے وزیراعظم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا اور کئی ماہ قید رکھا گیا۔ نیب میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں۔ عمران خان کو فئیر ٹرائل کا حق ملنے سے متعلق سوال پر حسین نواز کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو شفاف ٹرائل کا حق ملنا چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More