سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات کیس پر سماعت شروع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت شروع ہوگئی۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بنچ سماعت کررہا ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پنجاب انتخابات نظر ثانی کیس اور ریویو ایکٹ کو ساتھ سنتے ہیں، عدالت نے پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل علی ظفر کو روسٹرم پر بلا کر استفسار کیا کہ سپریم کورٹ نظر ثانی پر نئے قانون پر آپ کا کیا مؤقف ہے؟ علی ظفر نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا نظر ثانی پر نیا قانون آئین سے متصادم اور پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کا تسلسل ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہمارے پاس نئے نظر ثانی قانون کےخلاف کچھ درخواستیں آئی ہیں، نظر ثانی ایکٹ کے معاملے کو کسی سٹیج پر دیکھنا ہی ہے، اٹارنی جنرل کو نوٹس کر دیتے ہیں، نظر ثانی ایکٹ پر نوٹس کے بعد انتخابات کیس ایکٹ کے تحت بنچ سنے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 29 مئی کو ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی تھی، 2 روز قبل 5 جون کو عدالت نے کیس کی 7 جون (آج) کو سماعت مقرر کردی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More