مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش ،موسم سرد

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش، موسم سرد ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دیگرعلاقوں میں موسلا دھاربارش سے موسم سرد ہوگیا۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔مسجد نبوی ﷺ میں نماز فجر کے وقت شدید بارش ہوئی۔ گزشتہ روز بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے حرمین شریفین میں بارش کے بعد زائرین کو پریشانی سے بچانے کے لیے انتظامات کئے گئے تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں باران رحمت کے دوران روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے اور زائرین بارش کے باوجود بیت اللہ کا طواف کرتے رہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More