حزب اللہ کا شمالی اسرائیل میں فوجی تنصیب پر 60 سے زیادہ میزائلوں سےحملہ

بیروت(پاک ترک نیوز)
لبنانیشیعہ گروپ حزب اللہ نے سرحد کے ساتھ شمالی اسرائیل میں فوجی تنصیبات پر ایک بڑے حملے کا دعویٰ کیا ہے جس کا مقصد اسرائیلی فوج کے ایک فضائی آپریشنز کنٹرول اور الیکٹرانک جنگ کے کمانڈ سینٹرکو غیر فعال بننا تھا
حزب اللہ نے ہفتہ کے روزاپنےسماجی رابطے ایک پلیٹ فارم کے اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا ہےکہ لبنان کے ساتھ سرحدی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو حزب اللہ کے مسلح ونگ کے دستوں نے شدید گولہ باری کا نشانہ بنایاہے۔
بیان کے مطابق مختلف قسم کے میزائلوں کے ساتھ حملوں کا مقصد شمالی اسرائیل میں فضائی آپریشنز کنٹرول اور الیکٹرانک جنگ کے ایک کمانڈ سینٹرکو ناکاہ بنانا تھا جو ماؤنٹ میرون پر واقع ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے جنگجوؤں نے ماؤنٹ میرون پر واقع فوجی تنصیب پر 62 میزائل داغے اور براہ راست نشانہ بنایا۔اسلامی مزاحمت کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی فلسطینی حماس کے ڈپٹی پولیٹیکل بیورو چیف صالح العروری اور ان کے ساتھیوں کے قتل کا پہلا ردعمل ہے۔
اسرائیلی فوج کی پریس سروس نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ لبنان سے میرون کے علاقے پر 40 میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ جس کےکچھ ہی دیر بعد، اسرائیلی علاقے پر گولہ باری کرنے والے یونٹ کے خلاف جوابی حملہ کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More