حزب اللہ کا اسرائیلی ٹھکانوں پر 150راکٹوں سے حملہ

بیروت (پاک ترک نیوز)
لبنانی ملیشیا حز ب اللہ نےایک مرتبہ پھر سرحد پار اسرائیل میں سیہونی آبادکا بستیوںکو راکٹوں کے ھملے مین نشانہ بنایا ہے
لبنانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ذرائع نے منگل کی شب اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر کل 150 راکٹ داغے گئے۔ میڈیا کے مطابق لبنانی حزب اللہ کی فورسز نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کی بستیوں اور فوجی ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کی اطلاع کو بنیاد بناتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ گذشتہ شب کے حزب اللہ کے حملے میں مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع میرون اسٹریٹیجک بیس کو متعدد میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ برس اکتوبر سے جاری غزہ پر صیہونی حملے کے بعد سے لبنانی ملیشیا حزب اللہ تسلسل کے ساتھ سرحد پار کاروائیاں کر رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More