امید ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کپتانی کریں گے ،فخر زمان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ امید ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کپتانی کریں ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے لیے مقابلہ ضروری ہوتا ہے۔اچھا اور برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا ہے، پرامید ہوں کہ بابر اعظم بڑا سکور کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے لاہور قلندرز کی اچھی کپتانی کی ہے، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انٹرنیشنل کرکٹ میں فرق ہے لیکن امید ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کپتانی کریں گے۔
فخر زمان کا کہنا ہے کہ اچھی بات ہے کہ ایک پوزیشن کے لیے بہت سارے کھلاڑی آگئے ہیں، مجھے کپتان اور کوچ کی جانب سے پیغام ملا کہ ون ڈاؤن کھیلنا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More