تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی تک غزہ کو انسانی امداد بند رہے گی ،اسرائیلی وزیر

تل ابیب (پاک ترک نیوز) اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ جب تک حماس تمام قیدیوں کو رہا نہیں کر دیتی غزہ میں بجلی، ایندھن یا انسانی امداد نہیں دی جائے گی۔
غزہ میں حکام کا کہنا ہے کہ اس علاقے کو انسانی تباہی کا سامنا ہے کیونکہ علاقے کا واحد پاور پلانٹ ایندھن کی کمی کی وجہ سے بند ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے مسلح گروپ کے اچانک حملے کے بعد حماس کو "تباہ” کرنے کا وعدہ کیا جب انہوں نے حزب اختلاف کے رہنما بینی گانٹز کے ساتھ ہنگامی اتحاد کی حکومت کا اعلان کیا۔
اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس سے خان یونس شہر میں نو بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔
غزہ میں اب شہید ہونے والوں کی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اسرائیل میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1300 تک پہنچ گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More