پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 57ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرگیا

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 57 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر لی۔
سٹاک مارکیٹ میں 420 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 57 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ملک میں ڈالر کی قیمت میں کمی آنے کے ساتھ ہی کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ 56 ہزار 680 پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More