انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) کا تیار کردہ ہلکے حملے والے ہوائی جہاز حرجیٹ نے کامیابی کے ساتھ اپنی پہلی سپرسونک پرواز مکمل کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حر جیٹ ہوائی جہاز نے مراد ایئر بیس سے صبح 9:45 پر اڑان بھری۔طیارہ 38 منٹ تک ہوا میں رہا اور آواز کی رفتار سے زیادہ رفتار کے ساتھ دارالحکومت انقرہ کی فضا میں محو پرواررہنے کے بعد صبح 10:23 پر کنٹرول لینڈنگکر گیا۔جبکہ حر جیٹ کے اڑان بھرتے ہی ایک F-16 لڑاکا طیارہ اس کے ساتھ پروار کرتا رہا۔
انقرہ کی گورنرشپ نے قبل ازیں ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے سے 10:30 بجے کے درمیان "منصوبہ بند اور کنٹرول شدہ طریقے سے” آزمائشی پرواز کرے گا،۔
ٹی اے آئی کی طرف سے تیار کردہ سپرسونک ایڈوانس جیٹ ٹرینر اور ہلکا جنگی طیارہ حر جیٹ سنگل انجن، ٹینڈم کاک پٹ اور جدید ایویونکس سوٹ کاحامل ہے۔حرجٹ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی اعلیٰ کارکردگی کی خصوصیات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ترک فضائیہ کی کمان کی فہرست میں اہم کردار ادا کرے گا۔
حر جیٹ کی تیاری کا پروجیکٹٹی اے آئی نےاگست 2017 میں شروع کیا گیا تھا۔جبکہ 2018 کے فرن بروہ انٹرنیشنل ایئر شو میں اسکا ایک ماک اپ دکھایا گیا تھا۔
حر جیٹپراجیکٹ کا آغاز ترک فوج کےٹی۔ 38 طیاروں کو تربیت میں استعمال کرنے اور فضائی ٹیم کی پروازوں میں استعمال ہونے والےایف۔ 5 طیاروں کو تبدیل کرنے اور ممکنہ بین الاقوامی صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔