اقوام متحدہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے پُرجوش ہوں،نگران وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے پُرجوش ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ امریکہ کے 5 روزہ اہم دورے پر روانہ ہوا ہوں، دورے کے دوران عالمی ماحولیاتی چیلنجز، عالمی رہنماؤں سے بات چیت کروں گا، بین الاقوامی میڈیا اور ٹاپ تھنک ٹینک سے تبادلہ خیال کروں گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 5 روزہ دورہ امریکا کیلئے روانہ ہوئے تھے۔
نگران وزیر اعظم امریکا میں منعقدہ عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، انوار الحق کاکڑ عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More