وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے ملاقات ،یقین دلاتا ہوں آئندہ بشام جیسا واقعہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

بیجنگ (عمیر رانا ) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے پاکستانی عوام کہ جانب سے اور حکومت کی جانب سے بشام میں ہونے والے حملے پر افسوس کرتا ہوں۔مجھے افسوس ہے اور میں معذرت خواہ ہوں اچھی خبر یہ ہے کہ تمام حملہ اور گرفتار ہوچکے ہیں۔ ان کو کڑی سزا دی جائے گی ۔میں آپکو یقین دلاتا ہوں آئندہ بشام جیسا واقعہ نہیں ہوگا۔
گریٹ پیپل ہال میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کی صدر شی جنگ پنگ سے ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین کے صدر کو اسلام و علیکم،چائینہ میں پاکستانی وفد کا گرمجوشی سے استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مین یہاں موجود ہوں ،سب سے پہلے پاکستانی عوام کہ جانب سے اور حکومت کی جانب سے بشام میں ہونے والے حملے پر افسوس کرتا ہوں،جس میں پانچ چائنیز یاں بحق ہوئے جو ہمارے ہیرو ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے اور میں معذرت خواہ ہوں ۔اچھی خبر یہ ہے کہ تمام حملہ اور گرفتار ہوچکے ہیں۔ان کو کڑی سزا دی جائے گی۔میں آپکو یقین دلاتا ہوں آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔
وزیراعظم نے مزید کہاکہ چین صرف چائینہ پاکستان ہی نہیں بلکہ بی آر آئی مین شامل تمام ملکوں میں ترقی چاہتا ہے۔بی آر آئی صرف پاکستان ہی نہیں ،ایشیا یورپ فار ایسٹ بی آر آئی کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ‏آج کا دن ہماری معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ہماری دوستی لازوال ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف ،آرمی چیف عاصم منیر،خواجہ آصف۔ اسحاق ڈار اور عطا تارڑ شریک ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More