ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں اور ٹیم ورک سے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں، محسن نقوی

لاہور(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں اور ٹیم ورک سے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے جو ذمہ داری دی ہے۔ اسے بطریق احسن ادا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ وکلاء برادری کے لئے جو کچھ کر سکتے تھے کیا۔وکلاء برادری میرے دل کے قریب ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں اور ٹیم ورک سے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
تقریب میں سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون، وفاقی وزیر قانون سینٹر اعظم نذیر تارڑ، پاکستان و پنجاب بار کونسل کے عہدیداران نے شرکت کی۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور مختلف بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔وکلاء رہنماؤں نے نگران وزیر اعلی پنجاب کی حیثیت سے بے مثال کارکردگی پر محسن نقوی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر وکلا رہنمائوں کا کہنا تھا کہ محسن سپیڈ نے ہر سطح پر خود کو منوایا۔ محسن نقوی نے مختصر عرصے میں حیران کن رفتار کے ساتھ عوامی منصوبوں کو مکمل کیا ۔
وکلاء رہنماؤں نے وفاقی وزارت کے منصب پر فائز ہونے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
وکلاء رہنماؤں نے وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کیلئے ریکارڈ کام پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More