مجھے یقین نہیں کہ چین کا تائیوان پر حملہ قریب ہے۔ امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ چین کا تائیوان پر حملہ قریب ہے۔ اگرچہ چینی افواج کی جانب سے خطے میں جارحانہ انداز اختیار کیا گیا ہے۔
وہ گذشتہ روز یہاں امریکہ اور جاپان کے خارجہ اور دفاع کے وزرأ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہون نے کہا کہ وہ مسٹر ژی کے بارے میںدوسرا اندازہ نہیں لگائیں گے۔لیکن میں آپ کو بتاؤں گا کہ ہم حال ہی میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ چین کی افواج کی طرف سے کچھ انتہائی اشتعال انگیز رویہ ہے اور ایک نئے معمول کو بحال کرنے کی ان کی کوشش ہے۔
آسٹن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے آبنائے میں بڑھتی ہو ئی سمندری اور فضائی سرگرمی دیکھی ہے۔ ہم نے تائیوان کے ارد گرد بحری جہازوں کی سرگرمی میں اضافہ دیکھا ہے اور ایک بار پھر ہمیں یقین ہے کہ وہ ایک نیا معمول قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیںہے کہ حملہ قریب ہے۔اور یہ آپ سب جانتے ہیں مجھے اس پر سنجیدگی سے شک ہے۔
آسٹن نے چین سے رابطے کی لائنوں کو کھلا رکھنے کا مطالبہکرتے ہوئے کہا کہ "مکالمہ بہت اہم ہے،جسے جاری رہنا چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More