فلسطینیوں کو نشانہ بنانے والے مظالم پر اسرائیل کی شدید مذمت کرتا ہوں،صدر اردوان

استنبول (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان نے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے والے مظالم پر اسرائیل کی ایک بار پھر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اسرائیلی عوام سے کوئی مسئلہ نہیں مگرنیتن یاہو کی حکومت کی کاروائیاں قابل مذمت ہیں۔
بدھ کے روز یہاں اپنی جماعت اے کے پارٹی کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ترکیہ کو اسرائیلی عوام سے کوئی مسئلہ نہیں ہے جبکہ نیتن یاہو کی حکومت کو بار بار تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اردوان نے یہ بھی کہا کہ حماس دہشت گرد گروپ نہیں ہے بلکہ اپنے وطن کا دفاع کرنے والے جنگجوؤں کا گروپ ہے۔
صدر نے تنازع کے دونوں فریقوں سے فوری جنگ بندی پر زور دیا۔ انہوں نے فلسطینی علاقوں میں انسانی امداد کی ہنگامی ترسیل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے فلسطین پر میزائل حملے اور حماس کے اسرائیل پر میزائل حملے بند کیے جائیں۔
اردوان نے کہا کہ فریقین اور عالمی برادری کو گزشتہ ناکام امن مذاکرات سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ نے فلسطین اسرائیل امن کانفرنس کے نئے دور کی پیشکش کیہے۔ مگرایسی کانفرنس کی راہ ہموار کرنے کے لیے فلسطینیوں کا "اتحاد” ضروری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More