دبئی(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ ورلڈکپ 2023 کوالیفائر کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہونیوالے ورلڈ کپ 2023کے کوالیفائرز کے شیڈول کے مطابق دو بار کی فاتح ویسٹ انڈیز اور 1996 کی چیمپئن سری لنکا کو آئندہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے مخالف گروپوں میں رکھا گیا ہے جو زمبابوے میں 18 جون سے 9 جولائی کے درمیان ہوگا۔
گروپ اے میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیپال نیدرلینڈز، اور یو ایس اے کی ٹیموں کو شامل کیا گیا جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، آئرلینڈ ، اسکاٹ لینڈ، عمان اور یو اے ای شامل ہیں ۔