آئی سی سی لیول ٹو ٹیوٹرز ٹریننگ کورس کا آج سے مالدیپ میں آغاز،وہاب ریاض شریک ہوں گے

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی لیول ٹو ٹیوٹرز ٹریننگ کورس کا آغاز آج سےمالدیپ میں ہوگا۔
یہ کورس آئی سی سی کے تعلیمی اور ٹریننگ پروگرام کا حصہ ہے۔کورس میں پاکستان کی نمائندگی جنرل منیجر اکیڈمیز ڈاکٹر عمران عباس کریں گے۔
29 اور 30 جولائی کو مالدیپ میں آئی سی سی کی ہائی پرفارمنس ورکشاپ کا انعقاد بھی ہوگا، ورکشاپ میں وہاب ریاض اور شاہد انور شرکت کریں گے۔
ورکشاپ کو جدید ترین کوچنگ تکنیک کے ساتھ ساتھ نچلی سطح سے ٹیلنٹ کی شناخت اور نشوونما کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
لیول 2 ٹیوٹرز ٹریننگ کورس کی نگرانی سابق پاکستانی انٹرنیشنل کرکٹر اقبال سکندر اور بنگلہ دیش کے سابق ٹیسٹ کپتان امین الاسلام کریں گے، دونوں کو یہ ذمہ داری آئی سی سی نے سونپی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More