آئی سی سی نیتن یاہو اور اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کر سکتی ہے۔اسرائیلی میڈیا

تل ابیب (پاک ترک نیوز)
اس بات کا امکان ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) غزہ کی پٹی میں غذائی قلت پیداکرکے فلسطینیوں کی نسل کشی میں ان کے کردار پر صیہونی حکومت کے اہلکاروں کے لیے خفیہ طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کرے گی۔
اسرائیلی میڈیا کی منگل کے روز شائع ہونے والی رپورٹس میں صیہونی عہدے دار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آئی سی سی خفیہ طور پر حکومت کے اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر سکتی ہے اور وہ اس کے بارے میں اسرائیل سے باہر سفر کرتے وقت ہی جان سکیں گے۔
صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت دی ہیگ میں اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت کو صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔دوسری طرف، عبرانی زبان کے میڈیا نے بھی نیتن یاہو کی بائیڈن کو مسلسل کالوں کی اطلاع دی تاکہ ان کے لیے کسی بھی گرفتاری کے وارنٹ کو روکا جا سکے۔
اگرچہ اسرائیلی حکومت غزہ میں نسل کشی کے الزام کی تردید کرتی ہے۔ مگر آئی سی سی نے جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر کردہ ایک مقدمے پر اپنے فیصلے میںقرار دیا ہے کہ اسرائیل نے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کرنے والے اقدامات کیے ہیں۔
یہ مقدمہ بین الاقوامی فورمز میں صہیونیوں کی اب تک کی سب سے بے مثال تنہائی کا باعث بنا ہے۔ اور اب صیہونی حکومت کو عدالتی ہدایات کے ساتھ جنوری میں سنائے گئے فیصلے کی پاسداری نہ کرنے پر مزید تنقید کا سامنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More