آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئندہ ہفتے بورڈز کیساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئندہ ہفتے دیگر بورڈز کیساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چند ہفتے قبل چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کو بھجوایا تھا، آئی سی سی نے شیڈول کا تفصیلی جائزہ لیا اور پی سی بی کے شیڈول میں رد و بدل نہیں کیا۔19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی دیگر 7 ممالک کو اب بھجوائے گا۔
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس میگا ایونٹ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقا، بنگلادیش، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں، بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں جبکہ ایونٹ کا فائنل بھی لاہور میں ہی ہوگا۔
پی سی بی کو بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے متعلق مثبت اشارے مل رہے ہیں۔بھارت کی جانب سے اب تک کسی باضابطہ پلیٹ فارم پر پاکستان نہ آنے کی بات نہیں ہوئی جبکہ دیگر ممالک کی ٹیمیں پاکستان آکر سیریز کھیل چکی ہیں۔
دیگر ممالک پاکستان میں شیڈول کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کے خواہشمند ہیں، دیگر ٹیموں کی رضامندی کے باعث بھارت کے لیے تاخیر سے انکار مشکل ہو جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More