روس ہمارے قابض علاقے خالی کرے تو بات چیت ہو سکتی ہے،صدر زیلنسکی

واشنگٹن(پا ک ترک نیوز)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بتایاہے کہ یوکرین طویل فاصلے تک مار کرنے والے مغربی ہتھیاروں کو روسی سرزمین پر حملوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ نہیں بنا رہا ہے۔
یوکرینی صدر نے بدھ کی شب سی این این پر نشر ہونے والے انٹرویو میں کہا کہ ہمیں روسی سرزمین میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ہم اس وقت دریائے ڈینیپر کو عبور نہیں کر سکتے۔ اور ہمارے پاس ان تک پہنچنے کے لیے ہتھیار نہیں ہیں۔ اسی لیے میں اس بات پر زور دے رہا ہوں کہ ہمیں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی ضرورت ہے جو امریکہ یا یورپی شراکت دار صرف ہماری پرامن شہری آبادی کے تحفظ کے لیے فراہم کر سکتے ہیں۔ اور ہم ان طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں یا توپ خانے کے ذریعے روسیوں کو مزید پیچھےدھکیل سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہو جائےتو وہ ہمیں مزید دھمکیاں نہیں دیں گے۔
صدرزیلنسکی کے مطابق یوکرین کسی بھی حالت میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے پاس روسی صدر سے بات کرنے کی کوئی صورت نہیں ہے۔ اور ہمیں ان پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ روس کوہمارا علاقہ چھوڑنا پڑے گا۔ اور تب ہی ہم سفارت کاری کے بارے میںغور کر سکتے ہیں۔اس کے بعد ہم اپنے شراکت داروں کی مشاورت کے ساتھ بات چیت کا کوئی بھی فارمیٹ تلاش کر سکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More