انتخابات میں کامیاب ہوا تو قتل کی سازش کرنیوالوں کا محاسبہ کرونگا: عمران خان

 

لاہور: (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو پتا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی میری سکیورٹی کا انتظام نہیں کیا جارہا، اگلے انتخابات میں کامیاب ہوا تو اپنے قتل کی سازش بنانے والوں کا محاسبہ کروں گا۔
عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کہا حکومت کو پتا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے پھر بھی میری سکیورٹی کا انتظام نہیں کیا جارہا، اگلے انتخابات میں کامیاب ہوا تو اپنے قتل کی سازش بنانے والوں کا محاسبہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ توشہ خانہ کیس میں وہ بری ہوجائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More