ترازو کے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے، مریم نواز

 

فیصل آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی سینئر نائب اورچیف آرگنائزر مریم نوازکا کہنا ہے کہ ترازو کے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے، ہماری حکومت ہی مہنگائی میں کمی لاسکتی ہے۔
مسلم لیگ (ن) فیصل آباد ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی اجلاس ہوا، اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، پارٹی ونگز کے درمیان اشتراک عمل کو مضبوط بنانے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ترقی اور عوام کی خوشحالی کا دوسرا نام ہے، بدقسمتی سے ملک میں سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کا ذریعہ بنادیا گیا، لیگی کارکنان اور رضاکار یہ گند صاف کرنے میں کردار ادا کریں۔
اجلاس میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملک میں سوشل میڈیا کو کوڑے دان اور گٹر سوچ کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے۔ترازو کے پلڑے برابر نہ ہوں تو صرف سلیکشن ہوتی ہے، ہماری حکومت ہی مہنگائی میں کمی لاسکتی ہے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ونگ کو مسلم کلچر کی شناخت بنتے ہوئے معاشرے میں نفرتوں کی آگ کو ختم کرنا ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More