سینئرز کھلاڑیوں کے راز افشا کردیئے تو کرکٹ دیکھنا چھوڑ دیں گے،عمر اکمل

 

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز عمر اکمل کا کہنا ہے کہ اگر مداحوں کو پاکستان کے سینئرز کھلاڑیوں کے زار افشا کردیئے تو کرکٹ دیکھنا چھوڑ دیں گے۔
عمر اکمل نے کہا کہ ہمارے لوگ بہت معصوم ہیں اور کرکٹ دیکھنا پسند کرتے ہیں، میں کسی کا نام نہیں لے رہا کیونکہ انکا احترام کرتا ہوں لیکن یہ راز کھل گئے تو لوگ کرکٹ دیکھنا چھوڑ دیں گے۔
مڈل آرڈر بلےباز عمر اکمل کا کہنا تھا کہ اگر کچھ لوگوں نے الزامات لگانا بند نہ کیے تو وہ بھی انکے رازوں سے پردہ اٹھائیں گے، جس سے ساتھیوں اور اہلخانہ کو بھی تکلیف ہوسکتی ہے۔
یاد رہے کہ عمر اکمل نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے شاٹس کی بہتات بہترین گیند بازوں کو بھی گھٹنوں پر لاکھڑا کیا تھا، مڈل آرڈر بلے باز نے 16 ٹیسٹ میچز میں 1 ہزار 3 رنز، 121 ون ڈے میں 3 ہزار 194 رنز جبکہ ٹی20 فارمیٹ کے 84 میچوں میں 1 ہزار 690 رنز بنارکھے ہیں۔
عمر اکمل آف دی فیلڈ مختلف تنازعات اور اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ٹیم میں مستقل جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More