افتخار احمد نے اسد شفیق سے معافی مانگ لی

کراچی(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کے میچ کے دوران سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق سے بدزبانی پر معافی مانگ لی۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری ایس پی ایل کے میچ میں کراچی غازیز کی جانب سے کھیلتے ہوئے افتخار احمد نے لاڑکانہ کے کپتان اسد شفیق کو آؤٹ کرنے کے بعد تلخ لہجہ اختیار کیا تھا۔میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں میں شدید گرما گرمی ہو گئی تھی تاہم میدان میں موجود کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرا دیا تھا۔
آل راؤنڈر افتخار احمد نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسد شفیق کو قابل احترام قرار دیا اور ان سے معذرت کر لی۔
قومی آل رائونڈر افتخار احمد نے لکھا کہ میں آج میدان میں اپنے رویئے کے لیے انتہائی معذرت خواہ ہوں، مجھے اس طرح کا رد عمل ظاہر نہیں کرنا چاہیئے تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسد شفیق بھائی کا میں ذاتی طور پر اور ہمیشہ بہت احترام کرتا ہوں ہم نے ایک ساتھ کافی کرکٹ کھیلی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More