انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی آبادکاری اسرائیل۔فلسطین تنازع کے حل میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔
تر ک صدر نے غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں بارے بات چیت کے لیے ترکیہ کے دورے پر آئے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کے ساتھ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل۔فلسطین تنازع کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اسرائیلی آباد کاروں کی کارروائیاں ہیں جنہوں نے فلسطینیوں کی زمینوں پر حملہ کیا اور چوری کی۔
انہوں نے رمضان المبارک کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ تک بلا روک ٹوک رسائی کا مطالبہ کیا۔
ترک صدر اردوان نے کہا کہ بنیاد پرست اسرائیلی سیاست دانوں کی طرف سے مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگانے کا مطالبہ سراسر لغو ہے، اس طرح کے اقدام کے نتائج بلاشبہ سنگین ہوں گے۔
اس موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ رمضان المبارک شروع ہونے والا ہے اور یہ بات سب جانتے ہیں کہ انتہا پسند آباد کار مسجد الاقصیٰ جاتے ہیں اور وہاں حملے کرتے ہیں۔
اگلی پوسٹ