امریکہ میں امام مسجد پر دورانِ نماز چاقو سے حملہ

 

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی ریاست نیوجرسی کے علاقے پیٹرسن میں امام مسجد پر دوران نماز چاقو سے حملہ کردیا ۔ملزم نے امام مسجد کی گردن اور پیٹ پر وارکرکے انہیں زخمی کر دیا۔
امام مسجد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیاگیا، پولیس کے مطابق حملہ آور کی عمر 32 سال ہے اور ان کا کہنا ہے کہ تفتیش کا عمل جاری ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور کو نمازیوں کے درمیان سے دوڑ کرنکل کر امام مسجد پر حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر نمازیوں نے حملہ کرنے والے شخص کو قابو کر لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا، دوران نماز مسجد میں تقریباً دو سو نماز موجود تھے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More